ثمینہ پیرزادہ اپنی 64ویں سالگرہ آج منائیں گی

ثمینہ پیرزادہ اپنی 64ویں سالگرہ آج منائیں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر )ثمینہ پیرزادہ اپنی 64ویں سالگرہ کا کیک آج اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ کاٹیں گی۔ثمینہ پیرزادہ 9 اپریل 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں اداکاری کے ساتھ ہدایتکارہ کے طور پر بھی کام کیا انہوں نے اپنی فلمی زندگی میں نزدیکیاں، مکھڑا، بازار حسن، بلندی اور خواہش جیسی فلموں میں اداکاری کی اور ٹی وی کے بیشمار ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے سٹیج ڈراموں پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید :

کلچر -