ابراہیم حیدری فیڈ کمپنی کے گڑھے میں گر کر 3مزدور جاں بحق

ابراہیم حیدری فیڈ کمپنی کے گڑھے میں گر کر 3مزدور جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر)ابراہیم حیدری میں فیڈکمپنی کے گڑھے میں گرکر تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری میں واقع امین فیڈ کمپنی میں پیر کے روز کام کے دوران ایک مزدور گڑھے میں جاگراجسے بچنے کیلئے اس کے تین ساتھی بھی گڑھے میں کود گئے ، گڑھے میں دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور کو تشویشناک حالت میں باہر نکال لیا گیا،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق کمپنی میں مرگیوں کی فیڈ تیار کی جاتی تھی جہاں ایک گڑھے میں مچھلی کی کٹائی ہوتی تھی ،متوفیان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں،پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت اقبال الدین،درویش اور زرولی کے ناموں سے ہوئی ہے جو قریبی آبادی کے رہائشی تھے،پولیس نے کمپنی کے مالک امین کو حراست میں لے کرکمپنی کو سیل کردیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -