ضلع کونسل پشاور کے کونسلروں کے 35 لاکھ کے ترقیاتی سکیمیں بند

ضلع کونسل پشاور کے کونسلروں کے 35 لاکھ کے ترقیاتی سکیمیں بند

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخواحکومت نے ضلع کونسل پشاورکے کونسلروں کے 35لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کوبندکردیاہے جسکی وجہ سے یونین کونسلوں میں ٹھیکیدارترقیاتی کام ادھوراچھوڑکرچلے گئے ہیں اورشہریوں اورضلعی کونسلروں میں حکومت کے اس اقدام سے شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے ادھرفنانس ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی کونسلروں کوملنے والاماہانہ اعزازیہ کے پیسوں کی ریکوری کرنے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کولیٹرارسال کردیاہے ضلع کونسل میں قائدحزب اختلاف محمدسعیدظاہرایڈوکیٹ کاکہناہے کہ صوبائی حکومت ضلعی کونسلروں کودیوارسے لگانے کی کوشش کررہی ہے پہلے انکاماہانہ اعزازیہ بند کیاگیااورترقیاتی فنڈبندکرکے ہمیں عوام کے سامنے رسواکیاجارہاہے انکاکہناتھاکہ اس سنگین صورتحال پربحث کرنے اوراس کے حل کیلئے آج ضلع ناظم کے پاس ضلع کونسل کااجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائیں گے تاکہ ضلعی کونسلروں کودرپیش مسائل کاحل نکالاجاسکے انہوں نے مزیدکہاکہ اعزازیہ کی رقم کی واپسی سے متعلق پشاورہائی کورٹ سے رجوع کررکھاہے جس میں ہمیں کامیابی ملے گی انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم فوری طورپرصوبائی وزیرخزانہ سے وفدکی شکل میں ملاقات کرکے انہیں ترقیاتی سکیموں کوکھولنے کامطالبہ کریں بصورت دیگرایک بارپھرصوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنااوراجلاس بلاکرآئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -