رحمان بابا مزار سڑک پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے پر عوام سراپا احتجاج

رحمان بابا مزار سڑک پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے پر عوام سراپا احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی جانب سے رحمان بابا مزار روڈ پر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ اہل علاقہ نے رحمان بابا روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔اس دوران ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی کی مداخلت کے باعث آپریشن نہیں کی گئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف غیر قانونی طور پر زمینوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے رحمان بابا روڈ پر قبرستان میں غیر قانونی طور پر گھر اورپلازے بنائے گئے ہیں ہمارے ہاں انتقالات موجودہیں ہمیں نہ تو کوئی نوٹس دیاگیا ہے اور نہ ہی پیشگی اطلاع دی گئی تھی اور کارروائی شروع کی گئی ۔ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کی بجائے قانونی تعمیرات کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔محکمہ اوقاف کرپشن چھپانے کیلئے یہ حربے استعمال کررہی ہے۔انکی کرپشن چھپ نہیں سکتی ۔پشاورہائی کورٹ نے بھی علاقہ مکینوں کی جائیدادیں قانونی قراردیئے ہیں ۔اب انکو غیرقانونی جائیدادوں کیخلاف کاروائی کرنی پڑیگی۔کرپٹ مافیا کاخاتمہ ہرحال میں ہوگا۔ممبر صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کے مطابق میری سیکرٹری اوقاف کو درخواست دی تھی کہ آپریشن کرنے سے پہلے مجھے میٹنگ کیلئے وقت دیا جائے تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے لیکن سیکرٹری اوقاف نے مجھے میٹنگ کیلئے وقت نہیں دیا اور ڈائریکٹ آپریشن شروع کیا جس کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحقیق استحقاق بھی جمع کردی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -