فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کو دوسروں محکموں میں کھپایاجائے، نگہت اور کزئی

فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کو دوسروں محکموں میں کھپایاجائے، نگہت اور کزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سوا گھنٹہ کی تاخیر سے سپیکر مشتاق احمد غنی کی صدارت میں شروع ہوا اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے جمعہ کے روز فوری اجلاس شروع کرنے اور جلد ختم کرنے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا ساتھ ہی انہوں نے فاٹا سیکرٹریٹ ملازمین کے سرپلس پول میں بھیجنے اور لیویز خاصہ دار کی سینیارٹی کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا ،پی پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے ان ملازمین کو مختلف پراجیکٹس میں کھپانے پر زوردیا انہوں نے آٹھ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا اور ذمہ دار افراد کو سخت سزادینے پر زوردیا اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس قبائلی اضلاع میں ہوا ہیں وزراء آئے روز دورے کررہے ہیں وزیر اعظم نے باجوڑ ،خیبر کے دورے کئے مگر فاٹا انضمام کے حوالے سے حکومت کی کوئی خاص پالیسی نہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں تھری جی ،فور جی کے اعلانات محض مذاق ہے اے این پی کے خوشدل خان نے نکتہ اعتراض اٹھاتے کہا کہ جمعہ کے روز ڈیڑھ بجے ہی اجلاس ملتوی کیا گیا جو غیر قانونی اقدام تھا اور آج ہم وقت پر آئے ہیں تو اجلاس سوا گھنٹہ بعد شروع ہوا انہوں نے اسمبلی اجلاس کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کرنے پر زور دیا سپیکر نے کہا کہ جمعہ کو میں کسی کام کے حوالے سے لاہور میں تھا ڈپٹی سپیکر عمرے کیلئے گئے ہوئے ہیں فضل شکور نے اجلاس کی صدارت کی تھی وہ جواب دیں گے عنایت اللہ خان نے کہا کہ گیٹ پر ارکان کو بتایا گیا کہ اجلاس ختم ہوچکا ہے واپس جائیں جو مناسب نہیں تھا جبکہ اندر ہال کے دروازے بھی فوری لاک کردیئے گئے تھے سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ دونوں جانب کی بات درست ہے ریکارڈ کے مطابق اس وقت ایوان میں صرف تین ارکان تھ باقی ممبران نے بعد میں آکر زبردستی رجسٹرڈ میں دستخط کئے انہوں نے کہ اکہ آئندہ اس حوالے سے احتیاط کی جائے گی ایم ایم اے کے مولانا لطف الرحمان کے نکتہ اعتراض کے جواب میں سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ حکومت نے فاصا ملازمین کو سرپلس پول میں اس لئے ڈالا ہے کہ انہیں مختلف محکموں میں کھپایا جائے انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کو بے روز گار نہیں کیا جارہا ہے مسلم لیگ ن کے جمشید خان مومند نے توجہ دلاؤ نوٹس پر موقف اختیار کیا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت رجسٹرڈ این جی او ایس آر ایس پی کے صوبائی کوآرڈنیٹر من پسند افراد کو بھرتی کیا کرتے ہیں اور میرٹ پر عمل نہیں کرتے عبدالکریم خان نے کہا کہ یہ این جی اوز کمپنی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے ،کامران بنگش نے خیبر پختونخوا یوتھ ڈیویلپمنٹ کمیشن بل 2019ء ایوان میں پیش کیا رکن اسمبلی بہادر خان نے ڈی ای او مردانہ دیر پائیں میں بغیر کسی اشتہار کے ہائیر سکینڈری سکول ثمر باغ میں بہشتی کی خالی پوسٹ پر بھرتی کے آرڈر جاری کرنے کا معاملہ توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے ایوان میں پیش کیا حکومتی رکن حاجی فضل الہیٰ نے محکمہ اوقاف کی جانب سے رحمن بابا قبرستان کے ساتھ انتقالی اراضی کیخلاف تجاوزات کے نام پر آپریش کرنے کے حوالے سے محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کیخلاف استحقاق کی تحریک ایوان میں پیش کی سپیکر نے ایوان کے مشورے سے تحریک ایڈمٹ کرادی اور آئندہ کسی روز ایجنڈے پر لانے کا مشورہ دیا ،صوبائی وزیر بلدیات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے ساتھ موازانہ کیا جائے تو خیبر پختونخوا کا نظام بہتر نظر آئے گا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام اچھا نظام ہے لیڈر شپ فراہم کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ایف سی کے تحت فنڈز کا اجراء ہوتا ہے دو سہ ماہی اقساط جاری ہوچکی ہیں مزید ہوں گے اپوزیشن کے عنایت اللہ خان نے کہا کہ پچھلا بلدیاتی نظام جب متعارف کیا گیا وہ اس نظام کو اون کرتے ہیں اس نظام میں خامیاں وں گی اس میں بہتری لائی جائے نہ کہ مکمل رول بیک کیا جائے انہوں نے خواتین ،ورکرز ،نوجوانوں ،اقلیتوں اور کسانوں کو اس نظام میں نمائندگی دی گئی تھی ،ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان نے صوبے میں جاری بلدیاتی نظام کو بہتر قراردیتے ہوئے کہ اکہ یہ ادارے اچھے چلے ہیں تاہم حکومت نے انہیں فنڈز پورے نہیں دیئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی اہلیت بڑھائی جائے اور نئے بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پر کرانے چاہئے حکومتی رکن انجینئر نعیم احمد نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اے این پی والوں نے اپنے دور میں بلدیاتی اداروں کو ختم کیا تھا اگر اس دور میں یہ ادارے ختم نہ ہوتے تو اب تک بہت زیادہ بہتری آئی ہوتی ،سپیکر نے اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کردیا ۔

مزید :

صفحہ اول -