پشاور ،فاٹا آل کلرکس کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور ،فاٹا آل کلرکس کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)فاٹا آل پا کستان کلرکس ایسو سی ایشن کے ملا زمین نے سرپلس پول میں رکھنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرنے اور دیگر ملازمین کو خیبرپختونخوا کے برابرحق نہ دینے کے خلاف حق گزشتہ روز فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ہا تھو ں میں بینرزاور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر انکے حق میں نعرے درج تھے احتجا جی مظاہر ہ کی قیا دت ڈا کٹر عر فا ن ، حنیف ، ڈا کٹر منا ن ،فاروق خان اور تو صیف سمیت دیگر عہدیدار کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ قبائیلی اضلا ع کو صو بے میں ضم کر نے کے بعد سر کا ری دفا تر کا نظام متا ثر ہو ا ہے فاٹا سیکر ٹر یٹ کا خیبر پختونخوا سیکر ٹریٹ کا حصہ بنانے ملا زمت اور ملا زمین کے ڈھا نچے میں رد بد ل اور ضم کر نے کے احکا ما ت بتد ریج کر نے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے ملا زمین میں بے چھینی پا ئی جا رہی ہے انہو ں نے بتایا کہ 25آ ئینی تر میم کے بعد سابقہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا جسکے بعد سا بقہ فاٹا کے تما م ڈا ئر یکٹریٹ اور ڈیپا رٹمنٹ کو خیبر پختونخوا کے متعلقہ ڈا ئر یکٹر یٹس اور ڈیپا رٹمنٹس میں ضم کر دیاگیااور فاٹا کے تما م اثاثا جا ت جسمیں فاٹا ہا ؤ س اسلا م آباد ، فاٹا سیکر ٹریٹ ، فاٹا کا لو نی ، حیا ت آ با د کے 17بنگلے ، گاڑیا ں ، 57ارب رو پے کا بجٹ بشمو ل لیو یز ، خا صہ دار کی تنخوا ہیں 56,963منظور شدہ پو سٹیں اور اے ڈی پی کی سکیمیں ، ملا زمین کی تنخوا ہیں اور دیگر اثاثا جا ت کو صو با ئی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں اور فاٹا سیکر ٹریٹ کے ملا زمین کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے مظاہرین نے اپنے مطالبات پیش کر تے ہوئے وزیر اعظم عمر ان خان اور وفا تی حکو مت سمیت صو با ئی حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ فاٹا سیکر ٹریٹ کے ملا زمین کو خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ جا ت میں انکی معیا د ملا زمت اور خدما ت کی بنیا د پر باضا بطہ ریگو لر سروس دیکر تمام مراعات و سہو لیا ت کا حق دیتے ہو ئے منتقل کیا جائے اور انکی سینا رٹی معیا د ملا زمت اور بر ابر ی کی بنیا د پر دینے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا جائے ، فاٹا ڈی سی کے ایڈ جسٹ شدہ ملا زمین کو انکی صو با ئی حکومت کی جانب سے پنشن دیا جائے بصورت دیگر مطالبات نا مانے کی صورت میں فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین اپنے حق کے حصول کے لئے احتجاجی دھرنے جاری رکھے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -