انوویٹرز کراچی سپرلیگ سیزن2 میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز

انوویٹرز کراچی سپرلیگ سیزن2 میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انوویٹرز کراچی سپرلیگ سیزن2 کے سلسلے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز گزشتہ روز ہوا ،جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی ۔ڈیفنس رائلز کے ٹرائلز کے موقع پر انوویٹرز کراچی سپرلیگ کے روح رواں ثاقب اقبال شاد نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر وقار کندی ،حنیف الرحمن ،حارث ایاز ،نعمان اللہ ،محمد علی ،عبدالرزاق اور وحید مرزا نے کوچنگ کے فرائض سرانجام دیئے ۔انوویٹرز کے ڈائریکٹر جمیل خان اور زرولی خان نے بھی ٹرائلز کے کامیاب شروعات پر انوویٹرز کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔انوویٹرز کراچی سپر لیگ سینز 2میں پیر کو بلدیہ بلاسٹرز کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں بلدیہ ،اتحاد ٹاؤن ،سعید آباد اور قرب و جوار سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور کوچز اور سلیکٹرز کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر انوویٹرز کراچی سپرلیگ وقار کندی نے کراچی کے پسماندہ علاقوں میں چھپے ٹیلنٹ کی بھرپور تعریف کی اور کھلاڑیوں میں اپنے تجربے کی روشنی میں اچھی معلومات مہیا کیں ۔اس موقع پر موجود انوویٹرز کراچی سپرلیگ کے مارکیٹنگ ہیڈ عبدالصمد گابا نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آنے والے ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کا عندیہ دے دیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -