سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم بن گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر (وکٹ کیپر) سلیم یوسف اسٹنٹ کلکٹر کسٹم بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سلیم یوسف کو پرنسپل اپرائزر ڈی ٹی ای آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹم کراچی سے بی ایس 17 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم بنادیا گیا ہے۔ سلیم یوسف ادارے میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اور انہیں فرض شناس، ایماندار اور محنتی افسر تصور کیا جاتا ہے۔ سابق کرکٹر سلیم یوسف نے اپنے کرکٹ کیئریئر میں بھی ملک و قوم کیلئے بہترین خدمات انجام دی ہیں اور ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اسپورٹس مین، سماجی رہنما، تاجرو صنعتکار اور عمائدین شہر نے سلیم یوسف کو اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔