کراچی ، آل سندھ یوتھ تقریری مقابلوں کا انعقاد

کراچی ، آل سندھ یوتھ تقریری مقابلوں کا انعقاد

  

کراچی ( پ ر ) اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے حیدرآباد کلب میں آل سندھ یوتھ تقریری مقابلوں کا انعقاد "ہم زندہ قوم ہیں "کے عنوان سے کیا گیا۔ تقریری مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں امن اور دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ تقریر کی ثقافت کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سمیت مختلف موضوعات سے آگاہی فراہم کرنا تھا، تقریب میں ممبر قومی اسمبلی صابر قائمخانی، رہنما پی ایس پی سید احمد راشد، سابق سینیٹر نیہال ہاشمی، پی پی رہنما فرحین مغل، پی ٹی آئی کی انیسہ ولی اللہ، روٹریکٹ انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر عدیل صدیقی اور سماجی رہنما ماروی اعوان سمیت سیاسی اور سماجی رہنماں، اسٹیک ہولڈرز، سمیت مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صابر قائمخانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں، آنے والے وقت میں ملک کی باگ ڈور انہیں نوجوانوں نے سنبھالنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی کا 64فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین رضوان جعفر کا کہنا تھا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے قیام کا مقصد مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو متحد اور انہیں صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -