HUAWEI P30 سیریز کی پری آرڈر بکنگ کا اعلان

HUAWEI P30 سیریز کی پری آرڈر بکنگ کا اعلان

  

کراچی(پ ر) اپریل کے آغاز میں HUAWEI P30 Pro اور P30 نے تمام فلیگ شپ ریکارڈ توڑ دیے اس سلسلے میں Huawei نے اس کامیابی کے جشن کا انعقاد کیا جہاں HUAWEI P30 سیریز پری آرڈر بکنگ کا اعلان بھی کیا گیا ۔ HUAWEI P30 سیریز ، HUAWEI P30 Pro, HUAWEI P30 اور HUAWEI P30 lite پر مشتمل ہے جس نے جدید دور کی اسمارٹ فون فوٹو گرافی میں انقلا ب لایا ہے ۔پر ی آرڈر بکنگ جمعہ ، 12 اپریل، 2019 تک جاری ہے جس میں لوگوں کو حیرت انگیز اسمارٹ فونز کے ساتھ آنے والے دلچسپ تحائف بھی ملیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، Huawei سی بی جی مینیجر ۔ بلیو کنگ وانگ نے کہا کہ ''ہمیں اپنے صارفین کو جدید مصنوعات کی فراہمی کے ساتھ ہر سال ان کی ضروریات کو ترجیح دینے پر فخرہے ۔ صارفین کی جانب سےHUAWEI P30 سیریز کی شاندار پزیرائی پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے ۔ہم پاکستان میں اپنے مداحوں سے محبت کرتے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو اسی طرح جاری رکھیں گے ۔ "ری آرڈر کی پارٹی لکی ون مال، کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مداحوں نے شرکت کر کے جشن منایا اور حیرت انگیز انعام حاصل کیے۔تقریب میں میز بانی کے فرا ئض مشہور فنکارحرامانی نے سر ا نجام دیے جن کے ساتھ حاضرین نے سیلفی کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں انعام بھی حاصل کیے ۔ تقریب میں وقار نذیر نے حاضرین کو HUAWEI P30 سیریز سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔ شاندار پارٹی میں میڈیا نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -