سچل کے علاقے دھنی بخش گوٹھ میں خاتون کا قتل

سچل کے علاقے دھنی بخش گوٹھ میں خاتون کا قتل

  

کراچی (کرائم رپورٹر)سچل کے علاقے دھنی بخش گوٹھ میں گھر سے خاتون کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود دھنی بخش گوٹھ میں پیر کی صبح گھر سے 44سالہ نسرین زوجہ طاہر کی گلا کٹی لاش ملی،پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق نسرین کو اس کے دیور امید رعلی نے تیز دھر آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور فرار ہوگیا واقعے کے وقت مقتولہ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی گھر میں موجود تھے جبکہ اس کا شوہر آبائی گاؤں گیا ہو ا ہے،پولیس کے مطابق ملزم امید علی دودھ کی دکان پر ملازمت کرتا تھا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -