اکادمی ادبیات کا اکبرمعصوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اکادمی ادبیات کا اکبرمعصوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

  

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید اور سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعرو ادیب اکبرمعصوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اکبر معصوم جن کے اردو شاعری کے دومجموعے اور ایک پنجابی کا مجموعہ شایع ہوچکا ہے۔ انہوں نے سندھی ادیب آغا سلیم کے ناول ہمہ اوست کا اردو ترجمہ بھی کیا ۔ ان کا نام اردوادب اور پنجابی میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کی تصانیف سے اردو ادب اور پنجابی ادب کا طالب علم کسی نہ کسی حد تک استفادہ ضرور کرتا ہے۔وہ ہمارے ملک کے بہت بڑے سرمایہ تھے ان کے انتقال سے ادبی خال پُر کرنے میں بہت وقت لگے گا ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ دوسری جانب اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے آفیس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی جس میں کثیر تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قادربخش سومرو نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -