کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے زمان ٹاؤن میں چھاپہ مار کر دو ملزمان شفیق الرحمان اور عمیر کو گرفتار کرلیا ،رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ایک اور کارروائی میں رینجرز نے سرسید ٹاؤن تھانے کی حدود نارتھ کراچی سے تین ملزمان عمران،عمراور عدنان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی،رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں،رینجرز نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -