کراچی ،سالانہ الغوثیہ شادی میلہ12اپریل کو ہوگا
کراچی(پ ر) سماجی تنظیم،الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن(پاکستان) اک بار پھر گھروں کو آباد کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اور غریب خاندانوں کی بہن، بیٹیوں کو پیا گھر رخصت کے لیے 22 ویں ’’ سالانہ الغوثیہ شادی میلہ 2019‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ جو کہ مورخہ 12اپریل بروز جمعہ بمقام نشترپارک رات 08 بجے منعقد ہوگا۔ جس میں الغوثیہ ویلفئیر سینکٹروں کی تعداد میں اپنی روحانی بہن، بیٹوں کی اجتماعی رخصتی کروائے گی۔ 22 ویں ’’ سالانہ الغوثیہ شادی میلہ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں پولیس کے شہداہ، غریب و معذور جوانوں کی بچیوں کو بھی عزت و آبرو اور پروقار انداز میں رخصت کیا جائے گا۔سجی سجائی بگھیوں میں پولیس بینڈ کی مدھر دہنوں میں ملک کی ممتاز سیاسی،مذہبی، سماجی،کاروباری شخصیات پنڈال میں دولہا و دلہنوں کا استقبال کریں گی۔الغوثیہ شادی میلہ پھولوں کا گلدستہ ہے۔ جس میں ہر زبان،رنگ و نسل، برادری کا پھول مہکے گا۔ ہر جوڑے کو ضروریات زندگی کا سامان(گفٹ) کی صورت میں دیا جائے گا۔