کینسر میں مبتلا مریض نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

کینسر میں مبتلا مریض نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گٹکا مین پوری کھانے سے کینسر میں مبتلا مریض نے مضر صحت اشیا بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کا دروزاہ کھٹکھٹا دیا۔منہ کے کینسر میں مبتلا نسیم حیدر نے سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ گٹکا بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے ۔ گٹکے کی تیاری میں مضر صحت کیمکل اور جان لیوا اشیا ملائی جاتی ہیں ۔نوجوان نے درخواست میں بتایا کہ گٹکا کی ایک فیکٹری کے گرفتار مالک نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت حاصل کرلی۔اسے ضمانت کے ساتھ ہی گٹکا بنانے کی مشین بھی واپس کردی گئی جسے پولیس نے کیس پراپرٹی کے طور پر ضبط کیا تھا۔ سیکریٹری لا،رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ اور ایم آئی ٹی سے رپورٹ طلب کی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -