ریڑھی گوٹھ پولیس کی کارروائی ،2منشیات فروش خواتین گرفتار

ریڑھی گوٹھ پولیس کی کارروائی ،2منشیات فروش خواتین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار خواتین متعدد علاقوں میں منشیات کی فراہمی کا کام کرتی تھیں۔سی ویو پر پولیس نے کارروائی کرکے ون وہیلنگ کرنے اور موٹر سائیکل کی ریس لگانے والے 50 سے زائد افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریڑھی گوٹھ مچھلی بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرکے 7 کلو سے زائد بہترین کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار خواتین منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو چرس فراہم کرتی تھیں۔گرفتار خواتین کی شناخت رشیدہ اور خدیجہ عرف ویلوکے نام سے ہوئی ہے،یہ ملزمان خواتین شہر کے متعدد علاقوں میں منشیات کی فراہمی کا بھی کام کرتی تھیں، ملزمان کے خاندان کے دیگر افراد بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔دوسری جانب سی ویو پر ون وہیلنگ اور موٹر سائیکل کی ریس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق کریک ڈاون سی ویو پر بڑھتے ہوئے حادثات کے باعث آلٹر موٹرسائیکلوں اور شرط لگا کر ریس لگانے والوں کے خلاف کیا گیا ہے، جبکہ گرفتار افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔