بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کے ایم سی حکام طلب

بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کے ایم سی حکام طلب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کے الیکڑک کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کے ایم سی کے سیکریٹریز سمیت دیگر کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی، کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہری حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو 58 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی، شہری حکومت کو واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی جائے۔عدالت عظمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، لیکن ادائیگی نہیں ہو رہی۔عدالت نے سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری توانائی اور سیکریٹری فنانس کو بدھ کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مسئلے سے نکلنے کا حل تجویز کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -