افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں پولیس افسر سمیت 14طالبان ہلاک، 10زخمی

افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں پولیس افسر سمیت 14طالبان ہلاک، ...

  

جلال آباد(آئی این پی/شنہوا)افغانستان میں سیکیورٹی اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 14 طالبان اور 1پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔جبکہ10افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جلال آباد میں بم دھماکہ، نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور 7افراد زخمی ہوئے دھماکہ صوبائی ویمن افیئر ڈیپارٹمنٹ اور پرائیویٹ آریانہ یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیاجب ایک پولیس وین وہاں سے گزررہی تھی تب اس پر بم حملہ ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔جن سے ذرائع ابلاغ کو مطلع کردیا جائیگا۔زخمی شہریوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سرکاری ذرائع نے طالبان پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔دریں اثناء انتہاپسندوں نے شمالی صوبے جاوزان کے ضلع کش تیپا کی ایک چیک پوسٹ پرحملہ کیا لیکن سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں پانچ انتہاپسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ادھر صوبائی دارالحکومت کے شبرگان شہر میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان نے جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔جنوبی زابل کے دارالحکومت قالت اور موسیٰ قلعہ اور صوبہ ہلمند کے ضلع کجاکی میں جھڑپوں کے دوران 9انتہاپسند مارے گئے۔افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے34صوبوں کے دارالحکومتوں میں طالبان کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں۔تاہم طالبان ان صوبوں کے دیہی علاقوں پر اپنا اقتدار قائم رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -