اسد عمر اور پاکستانی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ آصف کرمانی

اسد عمر اور پاکستانی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ آصف کرمانی

  

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اسد عمر اور پاکستانی معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، تجربے اور وژن سے عاری یہ شخص ملک کی معیشت سے کھلواڑ کر رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث ہے ، وزیر خزانہ کو جھوٹ پکڑنے والی مشین (لائی ڈیٹیکٹر ) سے گزارا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ یہ لوگ عوام میں جانے کی جرات نہیں کر سکتے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -