حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی دھاندلی کی پیداوار ہے،رانا ثناء اللہ

حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی دھاندلی کی پیداوار ہے،رانا ثناء اللہ

  

اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے اور دھاندلی کی پیداوار ہے لیکن اسے عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا لیکن ایشوز پر ہم مل بیٹھ سکتے ہیں اورہمارا اتفاق بھی ہوسکتا ہے لیکن دونوں جماعتیں متفق ہیں کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے وفاقی وزیر فیصل واوڈا قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں لیکن سابق ایس پی راؤ انوار کی پیشیوں کو دیکھ لیں اندازہ ہو جائے گا موجودہ حکومت دھاندلی کی حکومت ہے لیکن اسے عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ضرورت نہیں ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -