سابقہ قرضوں کا سود بھرنے کیلئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں ، فیصل واوڈا

سابقہ قرضوں کا سود بھرنے کیلئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں ، فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ سابقہ حکومت کے لیے گئے قرضوں کا سود بھرنے کے لئے ہمیں ابھی مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں ، ہم کوئی قرضہ اپنے لیے نہیں لے رہے ، چند ہفتے ہمیں مہنگائی مزید برداشت کرنا پڑے گی، بہت جلد انقلاب آئے گا، پاکستان کی عوام کو اتنی نوکریاں فراہم کریں گے کہ اداروں میں افسران کم پڑ جائیں گے، اتنی ترقی ہو گی کہ ریڑھی والا بھی کہے گا کہ مجھ سے ٹیکس لے لو۔انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے کی منطق میری سمجھ سے بالاتر ہے اگر ہم ٹیکس میں تاجروں کو آسانیاں دیں گے تو پوری دنیا سے پاکستان بزنس آئے گا جب حکومت ترقی کے لئے سخت فیصلے لیتی ہے تو احتساب وٹیکس کا نظام واضح کام کرتا ہے ۔ اداروں کے اندر بھی ہم نے ن لیگ کے لوگ پکڑے ہیں جو حکومت کو کمزور کر رہے تھے ۔
فیصل واوڈا