دفاع کا حق محفوط، پاکستان تدبر کا مظاہرہ کر رہا ہے: شاہ محمود قریشی

دفاع کا حق محفوط، پاکستان تدبر کا مظاہرہ کر رہا ہے: شاہ محمود قریشی

  

ٍرحیم یار خان (آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان تدبر کا مظاہرہ کر رہا ہے، مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کیلئے پلوامہ کا ناٹک رچایا، بھارت پلوامہ جیسے نئے واقعے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، 16تا 20اپریل کے درمیان عمل کر سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگومیں انکا کہنا تھا بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا، بھارت کیساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا یا، پاکستان پوری کوشش کر رہا ہے معاملات خراب نہ ہوں، جذبہ خیر سگالی کے تحت ہی بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا، پاکستان بحیثیت مملکت امن کا خواہاں ہے۔ بھارت نئی واردات کے ذریعے پاکستان کیخلاف جارحیت کرنا چاہتا ہے، سفارتی و عسکری سطح پر جارحیت کا منصوبہ بنا رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کے عزائم کے حوالے سے ٹھوس خفیہ معلومات ہیں۔

شاہ محمودقریشی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -