قومی وطن پارٹی ضلع صوابی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

قومی وطن پارٹی ضلع صوابی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

  

صوابی( بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی ضلع صوابی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ضلعی دفتر سے روانہ ہو کر امن چوک صوابی میں ایک جلسے کی شکل اختیار کر لیا جلسے سے ضلعی آرگنائزر افتخار خان زیدہ کے علاوہ صوبائی رہنما مسعود جبار ، حاجی فیاض علی ، محمد علی ڈاگئی وال ، تاج نواب اور سبحان اللہ وغیرہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آئے دن عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے ادویات ، پیٹرولیم مصنوعات ، گیس ، بجلی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ مختلف ٹیکسز میں اضافہ کر کے غریب عوام کا کچومر نکال دیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ۔ حکومتی کمیشن نے بی آر ٹی منصوبے کا پول کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران اقتدار سے قبل کہہ رہے تھے کہ اگر میں نے قرضے کے لئے آئی ایم ایف کو رجوع کیا تو خود کشی کر لونگا لیکن اب پی ٹی آئی حکومت غریب عوام پر قرضوں کا بوجھ ڈالنے کے لئے آئی ایم ایف کو رجوع کر رہی ہے اور اس قرضے کے مل جانے سے پاکستان کے غریب عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف قومی وطن پارٹی کا احتجاج جاری رہے گا#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -