العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی
العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ آج العزیزیہ ریفرنس میں سزا کےخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت کرے گا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کےخلاف نیب کی درخواست پر بھی شنوائی ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی ڈویژن بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ادھر سابق وزیر اعظم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ علالت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

درخواست کے ساتھ شریف میڈیکل سٹی ہسپتال کا تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لگایا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ نواز شریف کو امراض قلب کے ساتھ ساتھ گردوں کی تکلیف بھی ہے، ان کا روزانہ معائنہ کیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے زیر نگرانی رکھا جا رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -