رمضان شوگر ملزکیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

رمضان شوگر ملزکیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد
رمضان شوگر ملزکیس، شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کی صاحبزادے حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزریفرنس ہے کیا؟عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ملزمان شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا،دونوں ملزمان نے عدالت کے ر وبرو صحت جرم سے انکار کردیا، شہبازشریف نے عدالت سے کہا کہ نیب نے غلط کیس بنائے ہیں،عدال نے شہبازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انتظارکریں،اپنی باری پرضروربیان دیں،شہباز شریف نے کہا کہ10 سال میں 2 ہزار 300 ارب روپے بچائے،کوئی پیسہ غلط استعمال نہیں ہوا۔عدالت نے کہا کہ ابھی آپ پر الزام ہے جسے ثابت ہونا باقی ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -