آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف آج نیب میں طلب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف آج نیب میں طلب
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف آج نیب میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کیلئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے، طلبی کانوٹس شہبازشریف کی رہائش گاہ پر دے دیا گیا، طلبی پر آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔پوچھ گچھ کیلئے نیب نے بارہ سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی تیار کرلیا، انیس سو پچاسی سے ابتک اثاثوں کی وضاحت مانگی جائے گی۔
بینکنگ ٹرانزیکشن سے متعلق بھی تفصیلات لی جائیں گئی، نیب شہباز شریف سے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی، فضل داد، قاسم قیوم کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی پوچھا جائے گا۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق شہباز شریف سے تحقیقات کرے گی۔ نیب نے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ96ایچ ماڈل ٹاؤن پر دیا جہاں شہبازشریف کے ملازمین نے نوٹس وصول کیا۔