مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے ۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیردفاع اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس طلب کیا تھا۔لیگی رہنما خواجہ آصف نیب آفس میں پیش ہو گئے،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

نیب آفس آمد پر صحافی کے سوال ”نیب کی کارروائیوں پر کیا کہیں گے “کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی آیا ہوں اللہ خیر کرے گا، اندرجاکر پتہ چلے گا،اس معاملے پر کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا،ان کا کہناتھا کہ نیب کے سوالوں کے جوابات دینے کیلئے آیا ہوں ۔

ایک اور صحافی کے سوال ”اپوزیشن پر نیب کیس بنا رہا ہے “کیا کہیں گے کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنمانے کہاکہ اس کوئی کمنٹس نہیں کروں گااندر جاکرکروں گا۔ایک صحافی کے سوال ”شہبازشریف پر نیا کیس بنادیا“کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم آپ کو معلوم ہو گا۔

واضح رہے نیب ٹیم نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو بھی طلب کیا تھا۔خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف سے اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔ سابق وزیردفاع کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا اور تحریری جواب کیلئے سوالنامہ بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -