قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا تقرر کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کا حصہ ہیں جس میں پاکستانی ٹیم اس وقت چھٹے نمبر پر ہے۔ امام اقبال اینڈی رچرڈز سے چارج سنبھالیں گے جنہوں نے جولائی 2018ءمیں بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔
پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ اقبال ایک محنتی شخص اور بہترین کوچ ہیں جو ویمن کرکٹ ٹیم سے متعلق پی سی بی کے ویژن پر پورا اترتے ہیں، اور یہ ویژن قومی ویمن ٹیم کو ایسے انفرادی ماہرین فراہم کرنا ہے جو ان کی ترقی اور کارکردگی میں اضافہ کر سکیں۔