اسلام آبادہائیکورٹ،سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آبادہائیکورٹ،سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ،سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت کرلی اور انہیں 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آصف ہاشمی پر کیا الزام ہے ،ایف آئی اے کہا کہ آصف ہاشمی پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔چیف جسٹس اسلام آ بادہائیکورٹ نے آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔