جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب کادوسراریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب کادوسراریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور
جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب کادوسراریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کا دوسراریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا،احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے نیب کاریفرنس احتساب نمبر2 منتقل کردیا ،ملزمان کو آج نوٹسز جاری کئے جانے کا امکان ہے
تفصیلات کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کا دوسراریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا،احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے نیب کاریفرنس احتساب نمبر2 منتقل کردیا ۔رجسٹرارنے پنک ریذیڈنسی ریفرنس کی سکروٹنی مکمل کرلی،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کرینگے، پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں کل 19 ملزمان کونامزدکیاگیاہے ،ریفرنس میں نامزد ملزمان کو آج نوٹس جاری کئے جانے کا امکان ہے ،ریفرنس میں سیکرٹری لینڈسندھ آفتاب میمن،اومنی گروپ کے عبدالغنی مجیدسمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔