حامد میر نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق کا حوالہ دے کر فیصل واوڈا سے سوال پوچھا تو آگے سے وفاقی وزیر نے ایسا جواب دیدیا کہ پوری تحریک انصاف ا س کی توقع نہ کر سکتی تھی

حامد میر نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق کا حوالہ دے کر فیصل واوڈا سے سوال ...
حامد میر نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق کا حوالہ دے کر فیصل واوڈا سے سوال پوچھا تو آگے سے وفاقی وزیر نے ایسا جواب دیدیا کہ پوری تحریک انصاف ا س کی توقع نہ کر سکتی تھی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اکثر اوقات اپنے بیانات اور ایکشنز کے ذریعے میڈیا کی شہہ سرخیوں میں جگہ بناتے ہیں تاہم اب انہوں نے حامد میرکے پروگرام میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیراعظم عمران خان کے کامرس، ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹریز کے معاون عبدالرزاق داﺅ بھی دنگ رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران سینئر صحافی حامد میر نے فیصل واوڈا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” عبدالرزاق داود تو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کنگال ہو گیاہے ، حامد میر ابھی اپنی گفتگو جاری رکھے ہوئے تھے کہ اسی دوران فیصل واوڈا نے اینٹری ماری اور کہا کہ رزاق داود قابل احترام ہیں ، وہ انتخابات میں منتخب ہو کر نہیں آئے ہیں ۔ فیصل واوڈا کی بات سن کر حامد میر کے چہرے کا تاثر ات ہی تبدیل ہو گئے اور سینئر صحافی نے کہا کہ احترام تو ختم ہو گیا ، آپ بھی کمال کے آدمی ہیں ، آپ نے ایک فقرے میں ان کی ایسی کی تیسی پھیر دی ہے ، بات ہی ختم کر دی ۔“

حامد میر کے پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ن لیگ کے رانا ثنااللہ بھی موجود تھے ، فیصل واوڈا کے حیران کن بیان پر حامد میر نے کہا کہ میں اپناسوال ہی واپس لے رہاہوں آپ نے تو داود صاحب کی ساکھ پر ہی سوال اٹھا دیاہے ۔

مزید :

قومی -