” دوا، پٹرول ، بجلی مہنگی ہو سکتی ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آئے گا “ شیخ رشید کا شرمناک بیان

” دوا، پٹرول ، بجلی مہنگی ہو سکتی ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آئے گا “ ...
” دوا، پٹرول ، بجلی مہنگی ہو سکتی ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے عذاب نہیں آئے گا “ شیخ رشید کا شرمناک بیان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انتہائی حیران کن بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دوا ، پٹرول ، گیس اور بجلی مہنگی ہو سکتی ہے تو گوشت مہنگاہونے سے عذاب نہیں آجائے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں چینی کمپنی ڈھونڈ رہاہوں جو کہ نالہ لئی سے اسلام آباد تک ریل کی پٹری نکال دے۔ ان کا کہناتھا کہ بہت ظلم ہواہے چوروں اور ڈاکوﺅں نے خزانے کو لوٹا ہے ۔بھارتی حکومت کے جاری رویے سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستانی قوم اکھٹی ہے ، مودی نے جو نقشہ دیاہے وہ جنگ کا دیاہے ، اگر مودی الیکشن جیت جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت کے تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے ۔

مزید :

قومی -