عمران خان اسد عمر کو کب فارغ کرنے جا رہے ہیں؟ عارف نظامی نے وقت بتا دیا

عمران خان اسد عمر کو کب فارغ کرنے جا رہے ہیں؟ عارف نظامی نے وقت بتا دیا
عمران خان اسد عمر کو کب فارغ کرنے جا رہے ہیں؟ عارف نظامی نے وقت بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اگر پاکستانی معیشت کی بحالی چاہئے تو اسد عمر سے جلد یا بدیر چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا اور میں یہ خبر دے رہا ہوں کہ یہ مشکل فیصلہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پیکیج کے بعد کر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ معیشت کے ڈسے ہوئے عوام آئی سی یو میں چلے گئے ہیں اور ورلڈبینک کا کہنا ہے کہ شرح نمو 3.0 پر چلی جائے گی اور دو سال تک یہی صورتحال رہے گی مگر پتہ نہیں کہ اسد عمر صاحب کس دنیا میں رہتے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت آئی سی یو سے نکل آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گروتھ ریٹ تو عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہے اور بیروزگاری انتہاءکو پہنچ چکی ہے، اب یہ ورلڈبینک کی میٹنگ میں جا رہے ہیں جہاں سائڈ لائن پر آئی ایم ایف سے ملیں گے اور کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا پیکیج تقریباً فائنل ہو گیا ہے۔ ایک زمانے میں ولی خان قائد حزب اختلاف تھے اور ذوالفقار علی بھٹو کے زیر عتاب رہتے تھے، انہوں نے ایک بات کہی تھی کہ بھٹو اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اور آج میں یہ کہوں گا کہ پاکستانی معیشت کی اگر کوئی بحالی چاہئے تو آپ کو اسد عمر سے جلد یا بدیر چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹانے کا مشکل فیصلہ آئی ایم ایف کے پیکیج کے بعد ہو گا اور میں یہ خبر دے رہا ہوں، انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ اسد عمر کی توجہ دیکھیں۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں 2 بوئنگ 737 جہاز کریش ہوئے ہیں اور بوئنگ بند ہو رہے ہیں۔ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے اوپر اٹھائیں تو نوز ڈائیو کر جاتا ہے، بالکل اسی طرح ہماری پاکستانی معیشت بھی نوز ڈائیو پر ہے جسے اٹھانا اسد عمر کے بس کی بات نہیں اور اندر سے عمران خان بھی پریشان ہیں جو اپنے مشیروں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں کہ آخر معیشت کو کیسے ٹھیک کیا جائے۔