بھارت اور پاکستان کے درمیان کرتار پور راہداری پر مذاکرات کب ہوں گے ؟ آخر کار پاکستان اور بھارت کے درمیان وقت طے پا گیا

بھارت اور پاکستان کے درمیان کرتار پور راہداری پر مذاکرات کب ہوں گے ؟ آخر کار ...
بھارت اور پاکستان کے درمیان کرتار پور راہداری پر مذاکرات کب ہوں گے ؟ آخر کار پاکستان اور بھارت کے درمیان وقت طے پا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو دن قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ بھارت 16 سے 20 اپریل کے درمیان پاکستان کیخلاف جارحیت کر سکتا ہے تاہم اس بیان کے بعد اب بھارت اور پاکستان کرتار پور راہداری پر بات چیت کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں جو پیر کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات دراصل 16 اپریل کو ہونے جارہی ہے اور یہ وہی تاریخ ہے جس سے متعلق وزیر خارجہ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت 16 سے 20 اپریل کے درمیان پاکستان کیخلاف جارحیت کر سکتا ہے اور پاکستان کے پاس اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں ۔تاہم کشیدگی کے باوجود پاکستان نے بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری پر ٹیکنیکل میٹنگ کی دعوت کو قبول کر لیاہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری پر بات چیت کیلئے بھارتی پیشکش قبول کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مثبت رویے کی امید ہے تاکہ بابا گرونانک کی 550 ویں تقریبات پر اس کا آغاز کیا جا سکے ۔

یاد رہے کہ بھارت نے دو اپریل کو واہگہ بارڈر پر ہونے والی میٹنگ کو منسوخ کر دیا تھا اور یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے بالکل عین وقت پر کیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -