ایل این جی سکینڈل،مفتاح اسماعیل کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی اورسابق وزیر خزانہ کو نیب سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی، سابق وزیر خزانہ اپنے وکیل حیدر وحید کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب بے بنیادانکوائری کررہاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیر خزانہ کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی اورانہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے ملزم کو نیب سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔