الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوامیں 28 دسمبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کافیصلہ

الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوامیں 28 دسمبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے ...
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوامیں 28 دسمبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں 28 دسمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، الیکشن کمیشن نے پی کے حکومت کو بلدیاتی قانون سے متعلق امور 30 اپریل تک نمٹانے کی ڈیڈلائن دیدی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوامیں 28 دسمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کوبلدیاتی قانون سے متعلق امور 30 اپریل تک نمٹانے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی اداروں کی مدت 28 اگست کوختم ہوگی،حلقہ بندیوں ،انتخابی فہرستوں کےلئے مناسب وقت درکارہے،خیبرپختونخواحکومت بلدیاتی اداروں سے متعلق جلد قانون سازی کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -