عمران خان کی ہدایت پر بننے والا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر کیسا ہے؟ وسیم اکرم نے بھی بالآخر اپنا موقف دیدیا

عمران خان کی ہدایت پر بننے والا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر کیسا ہے؟ وسیم اکرم نے بھی ...
عمران خان کی ہدایت پر بننے والا نیا ڈومیسٹک سٹرکچر کیسا ہے؟ وسیم اکرم نے بھی بالآخر اپنا موقف دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بننے والے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کی حمایت کر دی ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹس نے پاکستان کرکٹ بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے مگر نئے سسٹم کا تجربہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کھیلنے کے دنوں سے ہی آسٹریلیا کی طرح گریڈ سٹائل کرکٹ پر یقین رکھتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سامنے آنے والے نوجوان کھلاڑیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے کوالٹی کرکٹرز سامنے آتے نظر نہیں آئے۔ اگر کچھ اچھے کرکٹر سامنے آئے بھی ہیں تو وہ صرف باﺅلر ہیں اور میں نے ابھی تک کوئی اچھا بلے باز نہیں دیکھا۔

مزید :

کھیل -