محمد رضوان کی کارکردگی گرانٹ فلاور کو بھا گئی، گرانٹ فلاور کا اب کیا کہنا ہے؟ جان کر آپ بھی خوش ہوں گے

محمد رضوان کی کارکردگی گرانٹ فلاور کو بھا گئی، گرانٹ فلاور کا اب کیا کہنا ہے؟ ...
محمد رضوان کی کارکردگی گرانٹ فلاور کو بھا گئی، گرانٹ فلاور کا اب کیا کہنا ہے؟ جان کر آپ بھی خوش ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا ماننا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں بلے باز کے طور پر کھلایا جا سکتا ہے۔
محمد رضوان نے حال میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلی گئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں عمدہ بیٹنگ کی اور دو سنچریاں بنائیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے اسی کارکردگی کی بناءپر انہیں اس قدر اچھا بلے باز قرار دیا کہ وہ ون ڈے ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ مغلوب نہیں بلکہ اپنے دماغ سے کرکٹ کھیلتے نظر آئے اور اچھے طریقے سے اننگز کھیلی۔ وہ پہلے چار نمبروں پر بیٹنگ کرنے کیلئے بہت موضوع ہیں لیکن میرے خیال سے وہ اتنے ورسٹائل ہیں کہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکیں۔ وہ پاور ہٹر نہیں ہیں لیکن پھر بھی باﺅنڈریز حاصل کر سکتے ہیں، چھکے مار سکتے ہیں اور اپنا کام مکمل کر سکتے ہیں، وکٹ پر رننگ کے اعتبار سے وہ ہمارے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

مزید :

کھیل -