حارث سہیل کی کارکردگی میں بہتری کیسے آئی؟ بیٹنگ کوچ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

حارث سہیل کی کارکردگی میں بہتری کیسے آئی؟ بیٹنگ کوچ نے راز سے پردہ اٹھا دیا
حارث سہیل کی کارکردگی میں بہتری کیسے آئی؟ بیٹنگ کوچ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور آسٹریلیا کیخلاف حالیہ سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے حارث سہیل کی کارکردگی سے خاصے متاثر ہیں اور ان کی کامیابی سے راز سے پردہ بھی اٹھا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ حارث سہیل ایک بہترین کھلاڑی ہے اور اس نے یہ ثابت بھی کیا ہے۔ اس کے گھٹنے مضبوط ہو رہے ہیں اور وہ اپنی فٹنس پر بہت سخت محنت کر رہا ہے۔ وہ یہ بات تسلیم کرنے والا پہلا کھلاڑی ہو گا کہ کیرئیر کے آغاز میں اس نے اتنی محنت نہیں کی جتنی اسے کرنی چاہئے تھی لیکن اب جو وہ محنت کر رہا ہے، اس کا پھل بھی مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ حارث سہیل نے آسٹریلیا کیخلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھلی گئی پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دو میچوں میں سنچریاں بنائیں جبکہ ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ میں بھی ان کی شمولیت کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -