غیر مرد کے ساتھ تعلقات کا شبہ، بیوی کو کس طرح قتل کیا؟ لرزہ خیز انکشاف

غیر مرد کے ساتھ تعلقات کا شبہ، بیوی کو کس طرح قتل کیا؟ لرزہ خیز انکشاف
غیر مرد کے ساتھ تعلقات کا شبہ، بیوی کو کس طرح قتل کیا؟ لرزہ خیز انکشاف

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر مرد کیساتھ تعلق کے شبہ میں شوہر نے بیوی کے سر پر پتھر کے وار کر کے قتل کر دیا اور اس کی شناخت چھپانے کیلئے چہرہ بھی بری طرح مسخ کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندرا چھترپورا کا رہائشی ہے جبکہ اس کی بیوی کاجل آسام کی رہنے والی تھی اور دونوں تین مہینے پہلے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دھرمیندرا اور کاجل شادی کے بعد گروگرام کے علاقے ناتھ پور میں رہائش پذیر تھے۔

گروگرام پولیس کے ترجمان سبھاش بوکن کا کہنا ہے کہ دھرمیندرا کاجل کو اس کے بھائی ستیش سے ملانے کے بعد اراویل کے پہاڑی علاقے میں لے گیا جہاں ان دونوں کے درمیان کاجل کے مبینہ طور پر کسی غیر مرد کیساتھ تعلقات کے معاملے پر بحث ہو گئی۔

دھرمیندرا نے غصے میں آ کر پتھر کے وار کر کے کاجل کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی شناخت چھپانے کیلئے چہرے کو بری طرح مسخ کر دیا۔ پولیس کے مطابق کالج کی لاش راویل کے پہاڑی علاقے سے ملی جبکہ دھرمیندرا نے کاجل کے بھائی ستیش کو فون کر کے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -