عاطف اسلم: سر میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، انور مسعود: بیٹا آپ کا نام کیا ہے؟ مزاحیہ شاعر کی بہو نے دلچسپ قصہ سنادیا

عاطف اسلم: سر میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، انور مسعود: بیٹا آپ کا نام کیا ہے؟ ...
عاطف اسلم: سر میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، انور مسعود: بیٹا آپ کا نام کیا ہے؟ مزاحیہ شاعر کی بہو نے دلچسپ قصہ سنادیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مزاحیہ شاعری میں اپنی منفرد شناخت رکھنے والے انور مسعود کے نام سے ہر کوئی واقف ہے لیکن وہ خود گلوکار عاطف اسلم سے واقف نہیں ہیں ۔

مزاحیہ شاعر انور مسعود کی بہو شنیلا عمار سکندر نے فیس بک پر دلچسپ واقعہ بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک تقریب کے دوران معروف گلوکار عاطف اسلم ابو کے پاس آئے اور ان کے گھٹنوں کو چھو کرکہا ’ سر میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں‘ابو اس سے پوچھتے ہیں بیٹا آپ کا نام کیا ہے۔ بیچارہ کہتا ہے سر 4 دفعہ پہلے بھی ملا ہوں آپ سے ۔ آپ کو بتایا ہے میں عاطف اسلم آپ کا بہت بڑا پرستار ہوں۔

شنیلا عمار نے بتایا کہ انور مسعود کی جانب سے نام بھول جانے کے باوجود عاطف اسلم نے بات دل پر نہیں لی اوراسی خوش دلی سے اپنا نام بتایا۔عاطف کا واقعی بڑا پن تھا کہ وہ بھی ایک سٹار ہے لیکن انہوں نے اس بات کو مائنڈ نہ کیا اور اس کے ساتھ یہ پہلے بھی ہوچکا تھا۔

انور مسعود کی بہو کے بقول یہ انڈیا میں عرفان خان کے ساتھ بھی ہواتھا۔’ عرفان خان ابو کے قدموں میں آکر بیٹھا ابو نے اس سے بھی پوچھا بیٹا آپ کا نام؟۔ابو دراصل بھول جاتے ہیں، ان کو اپنا کلام سارا یاد ہے لیکن لوگوں کے نام بھول جاتے ہیں‘۔

مزید : ادب وثقافت /تفریح