”انسانی گوشت حرام ہوتاہے “، حسن نثار نے وقافی وزیر فیصل واڈا کی تکہ بوٹی ہونے کی بات پر وضاحت کردی

”انسانی گوشت حرام ہوتاہے “، حسن نثار نے وقافی وزیر فیصل واڈا کی تکہ بوٹی ...
”انسانی گوشت حرام ہوتاہے “، حسن نثار نے وقافی وزیر فیصل واڈا کی تکہ بوٹی ہونے کی بات پر وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ فیصل واڈا کو پتہ ہے کہ انسانی گوشت حرام ہوتاہے ، تکہ بوٹی کرکے کس کو کھلاناہے ؟ کیونکہ انسانی گوشت تو حرام ہوتاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر تنقید تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے دلیل کے ساتھ کی جائے تو اس کو توہین عدالت نہیں کہنا چاہئے ۔انہوں نے کہاہے کہ فیصل واڈا نوکریوں کے حوالے سے بیان دیکر زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں،فیصل واڈا کاقصور نہیں بلکہ ان کی عمر کاقصور ہے ، کوئی لمبی تاریخ تو دی نہیں ہے ، دوچار ہفتوں میں فیصل واڈا کے دعوﺅں کاپتہ چل جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا نے اپنے تکہ بوٹی کرنے کی بات اس لئے کی ہے کہ ان کو پتہ ہے کہ انسانی گوشت حرام ہوتاہے ، فیصل واڈا کو تکہ بوٹی کرکے کس کو کھلاناہے ؟ کیونکہ انسانی گوشت تو حرام ہوتاہے ۔

مزید :

قومی -