مظہر عباس کی الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے اہم پیشگوئی

مظہر عباس کی الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے اہم پیشگوئی
مظہر عباس کی الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے اہم پیشگوئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے لئے ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید اور تضحیک میں فرق ہوتاہے ، عدلیہ تنقید کو برداشت کرتی ہے لیکن جب تضحیک کی جاتی ہے تو پھر نوٹس لے لیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ2007کے بعد سے عدالتی ماحول کافی نرم ہواہے کہ ایک طرف ابھی عدالت میں ریمارکس چل رہے ہیں تو دوسری طرف ٹی وی پر ٹکر چل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر اپنے اختیارات استعمال کرناچاہے تو یہ انڈین طرز کا الیکشن کمیشن کاہے لیکن پاکستان کا الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے لئے ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ۔

مزید :

قومی -