سلیم صافی نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کردیا

سلیم صافی نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کردیا
سلیم صافی نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ پا کستان میں اصل مسئلہ الیکشن کمیشن کا ہے ، یہ دنیا کا ناکام ترین الیکشن کمیشن ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ” رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہاکہ پاکستان میں اصل مسئلہ الیکشن کمیشن کا ہے ، یہ دنیا کا ناکام ترین الیکشن کمیشن ہے ، اس الیکشن کمیشن نے ملک میں ایک الیکشن بھی ایسا نہیں کروایا جس پر پچاس فیصد عوام بھی اعتماد کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نیب کی طرح ایک ٹول کی طور پر استعمال کیا جاتا ہے ، سیاسی جماعتیں بھی اس حوالے سے کچھ نہیں کرتیں ، تمام اپوزیشن پارٹیوں اور حکومت کومل کر الیکشن کمیشن کو انڈیا کی طرز کا الیکشن کمیشن بنانے کیلئے قانون سازی کرنی چاہئے ، موجودہ الیکشن کمیشن کو نواز نے کیلئے استعمال کیا جاتاہے ، پچھلے الیکشن میں ن لیگ کونواز ا گیا تو تحریک انصاف سر پیٹتی رہی اور اس بار تحریک انصاف کو لایا گیاہے تو ن لیگ سرپیٹ رہی ہے ۔

مزید :

قومی -