مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا مقصد بیان کردیا

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا مقصد بیان کردیا
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا مقصد بیان کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں ان کی مزاج پرسی درکار تھی، ہم میں مجموعی طور پر ایک موقف پایا جارہا تھا ، نواز شریف کے خیال میں ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہوچکے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں ان کی مزاج پرسی درکار تھی ، اس کے لئے میں نے درخواست کی تھی کہ ہم حاضر ہونگے اور نواز شریف کی مزاج پرسی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بات دوطرح کی ہوتی ہے ، ایک یہ کہ میں کوئی ایجنڈا لیکر وہاں جاﺅ ں اور دوسری یہ کہ جیسے عمومی سیاسی گفتگو ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں مجموعی طور پر ایک موقف پایا جارہا تھا ، اس وقت نواز شریف پر مشکلات ہے ، ان کوعدالتوں میں گھسیٹا جارہاہے اور وہ بیمار بھی ہیں،انھیں رعایت بھی نہیں دی جارہی، اس لئے میں یہ بات نہیں کررہاکہ ہم کو کوئی واضح لائن دے دیں ، نواز شریف کے خیال میں ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نکل چکے ہیں، ہمارا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ یہ ایک جعلی حکومت ہے جو جعلی انتخابات سے اقتدار میں آئی ہے ، اس جعلی حکومت کا خاتمہ اور نئے الیکشن ہمارا مطالبہ ہے ، ہم جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ، ہم یقینا اس محاذ پر تنہا ہیں لیکن عوام کا اعتماد ہم کو حوصلہ دے رہاہے ۔ 

مزید :

قومی -