فیصل واڈا کے دعوﺅں کی وجہ تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش ہے:مجیب الرحمان شامی

فیصل واڈا کے دعوﺅں کی وجہ تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش ہے:مجیب الرحمان شامی
فیصل واڈا کے دعوﺅں کی وجہ تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش ہے:مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کے دعوﺅں کی وجہ یہ ہے کہ ان کی نظر تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش پر ہے ، فیصل واڈا کاخیال ہے کہ اگر تیل و گیس کے ذخائر مل جائیں تو اس سے معاشرے میں امید لگ جائے گی اور منظر بدل جائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کا ایک ووٹ بینک ہے ، یہ تمام سیاسی جماعتیں مل جائیں تو ان کا ووٹ بینک تحریک انصاف کے ووٹ بینک سے زیادہ ہوجاتا ہے ، ایک دفعہ مو لانا فضل الرحمان نے بات کی تھی کہ ہمارے بغیر حکومت بن تو جاتی ہے ، چل نہیں سکتی ۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا کے دعوﺅں کی وجہ یہ ہے کہ ان کی نظر تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش پر ہے ، فیصل واڈا کاخیال ہے اگر تیل و گیس کے ذخائر مل جائیں تو اس سے معاشرے میں امید لگ جائے گی اور منظر بدل جائے گا ، اگرچہ ابھی ڈرلنگ میں وقت لگے گا لیکن تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوجائیگی۔

مزید :

قومی -