سعودی عرب میں 55 افراد شدت پسندی کے الزام میں گرفتار، پاکستانی شہری بھی شامل

سعودی عرب میں 55 افراد شدت پسندی کے الزام میں گرفتار، پاکستانی شہری بھی شامل
سعودی عرب میں 55 افراد شدت پسندی کے الزام میں گرفتار، پاکستانی شہری بھی شامل

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری سمیت 55 افراد کو شدت پسندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 55 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق 7 مختلف ممالک سے ہے اور ان میں 34 سعودی شہری بھی شامل ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق یمن، دو کا مصر جبکہ پاکستان، شام، میانمار اور افغانستان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف سے پولیس نے مقابلے کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا تھا۔ تین ماہ کے دوران سعودی حکام نے ملک کے مختلف شہروں سے دہشت گردی کے الزام میں 178 افراد گرفتار کیے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -