اسد عمر کونسی بات چھ ماہ بعد دوبارہ کررہے ہیں؟ رانا ثنا ءاللہ نے بتا دیا

اسد عمر کونسی بات چھ ماہ بعد دوبارہ کررہے ہیں؟ رانا ثنا ءاللہ نے بتا دیا
اسد عمر کونسی بات چھ ماہ بعد دوبارہ کررہے ہیں؟ رانا ثنا ءاللہ نے بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا ءاللہ نے کہاہے کہ اسدعمر نے جب چھ نومبر کوسعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آئے تھے تو کہاتھا کہ ہم نے پاکستان کو آئی سی یو سے نکال لیاہے اور اب چھ ماہ بعد یہ بات پھر کررہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اسدعمر نے جب چھ نومبر کوسعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آئے تھے تو کہاتھا کہ ہم نے پاکستان کو آئی سی یو سے نکال لیاہے اور اب چھ ماہ بعد یہ بات دوبارہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے بغیر معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کی تھی جو یہ نہیں کرسکے ، آئی ایم ایف کی جوشرائط تھیں ، وہ یہ حکومت کربیٹھی ہے اور معیشت کو آئی سی یو سے نکالنے کی بجائے آئی سی یو میں لے گئی ہے ، چار سال تک تحریک انصاف نے لوگوں کے خلاف فراڈ کیا اور جھوٹ بولا، تحریک انصاف کی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہیں ، معیشت آئی سی یو میں جاچکی ہے اور اب اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

مزید :

قومی -