علی نواز اعوان کی حمزہ شہباز کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رائے

علی نواز اعوان کی حمزہ شہباز کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ...
علی نواز اعوان کی حمزہ شہباز کی ضمانت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہاہے کہ نے کہا کہ نیب کے پاس ثبوت تھے تو وہ حمزہ شہباز کو گرفتار کرسکتے تھے ، ہم کو عدالتی فیصلے پر کو ئی اعتراض نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی نوا ز اعوان نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی خسارہ 32ارب ڈالر پر چھوڑ کرگئے ہیں،یہ کونسی معاشیات اور نظام ہے کہ باہر سے 25ارب ڈالر قرضہ لیکر ڈالر کو مصنوعی سطح پر برقرار رکھا گیا ، پیپلز پارٹی پاکستان کاصرف ایک محکمہ گیس کا بیلنس چھوڑ کرگئی تھی اور مسلم لیگ ن کی حکومت اس پر بھی 157ارب کا خسارہ چھوڑ کرگئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے آٹھ ماہ میں 25فیصد مہنگائی ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس ثبوت تھے تو وہ حمزہ شہباز کو گرفتار کرسکتے تھے ، ہم کو عدالتی فیصلے پر کو ئی اعتراض نہیں ہے۔

مزید :

قومی -