”ہم تو تیار بیٹھے ہیں تحریک انصاف سنجیدہ نہیں“، سینیٹر مولابخش چانڈیو کی حکومت کوبڑی پیشکش

”ہم تو تیار بیٹھے ہیں تحریک انصاف سنجیدہ نہیں“، سینیٹر مولابخش چانڈیو کی ...
”ہم تو تیار بیٹھے ہیں تحریک انصاف سنجیدہ نہیں“، سینیٹر مولابخش چانڈیو کی حکومت کوبڑی پیشکش

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ اپوزیشن کی طرف تعاون کیلئے ہاتھ بڑھایا جارہاہے لیکن حکومت ڈری جارہی ہے ، مری جارہی ہے ، حکومت سنجیدہ نہیں ہے ، ان کو جانے کی پڑ گئی ہے، ہم تو تیار بیٹھے ہیں ،تحریک انصاف ہی سنجیدہ نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا کہ مہنگائی نے ملک کوہلا کر رکھ دیاہے ، اپوزیشن کی طرف تعاون کیلئے ہاتھ بڑھایا جارہاہے لیکن حکومت ڈری جارہی ہے ، مری جارہی ہے ، حکومت سنجیدہ نہیں ہے ، ان کو جانے کی پڑ گئی ہے ، ابھی آئے ہو جانے کی باتیں نہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ وزراءگالیاں دے رہے ہیں اور وزیر اعظم تنقید کررہے ہیں ، اس سے کچھ نہیں ہونا ، کچھ نے تنقید کرنی ہے اور کچھ نے بیانات دینے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تو تیار بیٹھے ہیں ،تحریک انصاف ہی سنجیدہ نہیں ہے ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ملک میں بہتری بچھڑے اور مرغیاں پالنے سے ہوگی۔

مزید :

قومی -